اتقی
قسم کلام: صفت ذاتی
معنی
١ - دوسروں سے بڑھ چڑھ کر خدا کا خوف کرنے والا، بہت پرہیزگار۔ گئے وہ دن کہ اکرم کے لیے تھی شرط اتقٰی کی شرف سب سے بڑا یہ تھا کہ دل میں حرمتِ دیں ہو ( ١٩٣١ء، بہارستان، ٨١ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے اسم تفضیل ہے۔ اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٨٩٠ء کو مثنوی نظم الموحد میں مستعمل ملتا ہے۔
اصل لفظ: وقی