اتوار
قسم کلام: اسم معرفہ
معنی
١ - سنیچر اور پیر کے درمیان کا دن، یکشنبہ۔ پادری سے وہ ملے پہلے تو کیا شیخ کو عذر دیکھیے پیر کا نمبر تو ہے اتوار کے بعد
اشتقاق
سنسکرت زبان میں دو الفاظ 'آدِتْ یَ' بمعنی سورج اور 'وار' بمعنی 'دن' کا مرکب ہے۔ اردو میں 'اتوار' مستعمل ہے۔ ١٦٦٥ء کو "دیپک پتنگ" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر