اثرانداز
قسم کلام: صفت ذاتی
معنی
١ - متاثر کرنے والا، دباؤ رکھنے والا۔ اثرانداز ہوں جس پر نہ یہ جذبات نفسانی جو مثل آئنہ ہو پر تو وحدت سے نورانی ( ١٩٢٩ء، مطلع الانوار، ٦٥ )
اشتقاق
عربی زبان کے لفظ 'اَثَر' کے ساتھ 'اَنْداخْتَن' مصدر سے فعل امر 'اَنْداز' لگایا گیا ہے۔ اردو میں بطور لاحقہ فاعلی استعمال ہوتا ہے۔