اثری

قسم کلام: صفت نسبتی

معنی

١ - اثر کی طرف منسوب۔ "وہ آلام کو گناتا نہیں بلکہ صرف لفظ 'تصویر الم' کہہ کر ایک اثری . طریقے پر ان کے دلوں کی کیفیت پیش کر دیتا ہے۔"      ( ١٩٦٥ء، مقام غالب، ٢٣٠ ) ٢ - آثار قدیمہ سے متعلق، تاریخی۔ "عرب کے بعض اثری اکتشافات کی بناء پر بعض سبک مغز مصنفین . کہتے ہیں۔"      ( ١٩١٥ء، ارض قرآن، ٥:١ )

اشتقاق

عربی زبان کے لفظ 'اثر' کے ساتھ فارسی قاعدے کے تحت 'ی' بطور لاحقۂ نسبت استعمال کی گئی ہے۔ سب سے پہلے ١٩١٥ء میں "ارض قرآن" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

اصل لفظ: اَثَر