اجالی
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - روشنی، نور، چمک دمک۔ بگلے و مدن باں کی کچھ بات نرالی ہے۔ گل چاندنی کہتی ہے تیری ہی اجالی ہے ( ١٨٣٠ء، نظیر، کلیات (ق)، ٢٣٨:٢ ) ١ - روشن، منور۔ بے ان کے اندھیری ہے مجھے رات اجالی آنکھوں کو اجیرن ہے سہانا بھی سماں آج ( ١٩٣٨ء، سریلی بانسری، ٤٩ )
اشتقاق
'اُجالا' سے اسم تصغیر یا اسم مؤنث ہے۔ ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
اصل لفظ: اَجْرَل