اجل

قسم کلام: اسم ظرف زماں

معنی

١ - وقت معین، مقرر گھڑی ٢ - قضا، موت، مرگ۔  اجل کا زور کہ بس اب الف سے بے بھی نہ کہہ زباں کو دھن کہ رٹے حشر تک نام تیرا

اشتقاق

عربی زبان سے اسم مشتق ہے، ثلاثی مجرد کے باب سے مصدر اور اردو میں حاصل مصدر ہے۔ ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مؤنث