اجہل

قسم کلام: صفت ذاتی

معنی

١ - نہایت جاہل، بالکل ان پڑھ، بڑا بے وقوف۔  لطف سلطان علوم ایسا اثر بخش ہوا علم آموز نظر آتے ہیں لاکھوں اجہل      ( ١٩٣٨ء، کلیات بے تاب، ٤٨ )

اشتقاق

عربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مجرد کے باب سے اسم تفضیل ہے۔ اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے سب سے پہلے ١٦٦٥ء کو "علی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اصل لفظ: جہل