احتمال
معنی
١ - امکان، گنجائش، ممکن یا متوقع ہونے کی صورت۔ "جواز میں دونوں احتمال برابر ہیں۔" ( ١٩٠٦ء، الکلام، ٥٠:٢ ) ٢ - شک، شبہ، گمان۔ بنائیں کیاریاں اس میں لگائے اس میں درخت تب اس زمیں پر جنت کا احتمال ہوا ( ١٩٢٧ء، شاد، سروش ہستی، ٨ ) ٣ - اندیشہ۔ "اس کے افعال سے ہلاکت واقع ہونے کا احتمال ہے۔" ( ١٩٤٤ء نواب صاحب کی ڈائری، ١٣٧ ) ٤ - فرضی، خیالی، وہمی یا قیاسی بات۔ ایسی دنیا میں کیوں رہوں مضطر جس کو سب احتمال کہتے ہیں ( ١٩١١ء، نذر خدا، ٩٣ ) ٥ - [ منطق ] امکانی صورت، ممکنہ شق یا پہلو۔ "انسان کی فطرت کے متعلق چار احتمال پیدا ہو سکتے ہیں۔" ( ١٩٠٤ء، مقالات شبلی، ٦٣:١ ) ٦ - باربرداری، برداشت، بوجھ کو اٹھانا یا برداشت کرنا۔ تجھ امانت کے بار کا مجکوں قوت احتمال دے یارب ( ١٨٠٩ء، شاہ کمال، دیوان، ٥٥ )
اشتقاق
عربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مزید فیہ کے باب افتعال سے مصدر اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٧١٨ء کو "دیوان آبرو" کے قلمی نسخے میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - امکان، گنجائش، ممکن یا متوقع ہونے کی صورت۔ "جواز میں دونوں احتمال برابر ہیں۔" ( ١٩٠٦ء، الکلام، ٥٠:٢ ) ٣ - اندیشہ۔ "اس کے افعال سے ہلاکت واقع ہونے کا احتمال ہے۔" ( ١٩٤٤ء نواب صاحب کی ڈائری، ١٣٧ ) ٥ - [ منطق ] امکانی صورت، ممکنہ شق یا پہلو۔ "انسان کی فطرت کے متعلق چار احتمال پیدا ہو سکتے ہیں۔" ( ١٩٠٤ء، مقالات شبلی، ٦٣:١ )