احتیاطی

قسم کلام: صفت نسبتی

معنی

١ - احتیاط سے منسوب، جس میں احتیاط پر عمل کیا جائے، وہ عمل جو احتیاط کی غرض سے ہو۔ "اس قسم کے مسائل احتیاطی بہت ہیں۔"      ( ١٨٦٦ء، تہذیب الایمان (ترجمہ)، ١٥٣ )

اشتقاق

عربی زبان سے مشتق اسم 'اِحتِیاط کے ساتھ فارسی قاعدے کے تحت 'ای' بطور لاحقۂ نسبت لگا دی گئی ہے۔ اردو میں ١٨٦٦ء کو "تہذیب الایمان (ترجمہ)" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - احتیاط سے منسوب، جس میں احتیاط پر عمل کیا جائے، وہ عمل جو احتیاط کی غرض سے ہو۔ "اس قسم کے مسائل احتیاطی بہت ہیں۔"      ( ١٨٦٦ء، تہذیب الایمان (ترجمہ)، ١٥٣ )

اصل لفظ: حوط