احسنت
معنی
١ - واہ واہ، بہت خوب، سبحان اللہ کیا کہنا، آفرین، شاباش، مرحبا۔ "مجمع کی طرف سے ایک شور احسنت و مرحبا بلند ہوا۔" ( اودھ پنچ، لکھن، ١٣، ١٦، ٦ ) ١ - [ مجازا ] حسن و خوبی (جو قابل داد ہو)۔ "باعتبار احسنت اور خوبی کے ہر خلق، خلق حسنہ ہے۔" ( ١٩٠٨ء، اساس الاخلاق، ٥،٥ )
اشتقاق
عربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مجرد کے باب سے اسم تفضیل 'اَحْسَن' کے ساتھ ت بطور لاحقۂ کیفیت لگائی گئی ہے۔ اردو میں ١٦٣٩ء کو غواصی کی "طوطی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں