احمد
معنی
١ - بہت زیادہ یا سب سے زیادہ تعریف کرنے والا۔ حمد کے لائق خدا ہے نعت کے قابل رسول حامد و محمود و احمد جس نے پائے ہیں خطاب ( ١٩١٩ء، کیفی، کیف سخن، ١٠٤ ) ١ - پیغمبر خدا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا علم (تنہا، نیز مجتبٰی، مختار، مرسل وغیرہ کے ساتھ مستعمل)۔ جمے یہ دل میں الٰہی خیال احمد کا کہ روز خواب میں دیکھوں جمال احمد کا ( ١٩٢٧ء، معراج نعت، ٢ )
اشتقاق
عربی زبان سے اسم مشتق ہے، ثلاثی مجرد کے باب سے اسم فاعل 'حامد' یا 'حمید' کی تفضیل ہے۔ اردو میں بطور اسم اور صفت کے مستعمل ہے۔ اردو میں ١٥٩١ء کو "گل و صنوبر" کے قلمی نسخے میں مستعمل ملتا ہے۔