احمقانہ
معنی
١ - جو حماقت پر مبنی یا بیوقوفی کی بنا پر ہو، جاہل اور بیوقوفوں کا سا (کام یا بات)۔ "آپ حکومت کی احمقانہ . حکمت عملی کے خلاف برطانوی رائے عامہ کو بیدار کرنے میں کامیاب ہوں گی۔" ( ١٩٣٣ء، مکاتیب اقبال، ٢٩٠:٢ )
اشتقاق
عربی زبان سے لفظ 'احمق کے فارسی قاعدے کے تحت 'انہ' بطور لاحقۂ نسبت لگایا گیا ہے۔ ١٩٣٣ء، کو "مکاتیب اقبال" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں