احکم
معنی
١ - بڑا حاکم، سب سے بڑا حکمراں۔ کب نہ تھا وہ کب خدائے احکم و اعدل نہیں آخر آخر نہیں یا اول اول نہیں ٢ - بہت زیادہ مستحکم۔ 'کوئی مسئلہ اس مسئلے کی حقیقت سے اقویٰ اور اعلٰی اور اتم اور احکم نہیں ہے۔" ( ١٨٨٨ء، فصوص الحکم (ترجمہ)، ١٠٧ )
اشتقاق
عربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مجرد کے باب سے اسم فاعل 'حاکم' کی تفضیل ہے۔ اردو میں ١٨٧٠ء کو "دیوان اسیر" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
٢ - بہت زیادہ مستحکم۔ 'کوئی مسئلہ اس مسئلے کی حقیقت سے اقویٰ اور اعلٰی اور اتم اور احکم نہیں ہے۔" ( ١٨٨٨ء، فصوص الحکم (ترجمہ)، ١٠٧ )