اخ
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - بھائی، باپ ماں چچا ماموں یا خالہ کا بیٹا اے شیر خدا اخ رسول الثقلین اے فاتح جنگ احد و بدر و حنین ( ١٨٠١ء، جوش، دیوان، ٣٢٥ ) ٢ - ساتھی، دوست، عزیز، ہر شخص جس سے تخاطب کیا جائے۔ حق کے نزدیک زہد سے اے اخ معرفت کا مقام ہے اشمخ ( ١٨٠٩ء، شاہ کمال، دیوان، ٨٤ )
اشتقاق
عربی زبان سے اسم جامد ہے۔ اردو میں ١٨٠١ء کو دیوان جوش میں مستعمل ملتا ہے۔
اصل لفظ: اخو
جنس: مذکر