اخلاقاً
قسم کلام: متعلق فعل
معنی
١ - مروت یا شرافت کی راہ سے، حسن سلوک کی بنا پر، بطور تواضع۔ غیر سے غیروں کو اخلاقاً نہیں کچھ اجتناب رہتی ہے اپنوں پہ بھی اپنی نگاہ انتخاب ( ١٩٣٤ء، اودھ پنچ، لکھنؤ، ١٩، ٥:١ )
اشتقاق
عربی زبان سے مشتق ہے، لفظ 'اَخْلاق' کے ساتھ 'اً' بطور لاحقۂ تمیز لگایا گیا ہے۔ ١٩٣٤ء، کو "اودھ پنچ، لکھنو" میں مستعمل ملتا ہے۔
اصل لفظ: خلق