اخلاقی
قسم کلام: صفت نسبتی
معنی
١ - اخلاق سے منسوب یا متعلق۔ "میرے اس اخلاقی جرم کو وہ معاف کر دیں گے۔" ( ١٩١٧ء، بابک خرمی، شرر، ٦٠:١ )
اشتقاق
عربی زبان سے مشتق ہے۔ لفظ 'اخلاق' کے ساتھ فارسی قاعدے کے تحت 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگائی گئی ہے۔ ١٩١٧ء کو "بابک خرمی" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - اخلاق سے منسوب یا متعلق۔ "میرے اس اخلاقی جرم کو وہ معاف کر دیں گے۔" ( ١٩١٧ء، بابک خرمی، شرر، ٦٠:١ )
اصل لفظ: خلق