اخوان

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - اخ کی جمع۔  اے پردہ کشائے روح پنہاں وے داغ نمایے پشت اخواں    ( ١٨٣٨ء، گلزار نسیم، ٢٠ ) ٢ - احباب، اعزّہ، متعلقین۔ "میرے سب اخوان و احباب تم کو سلام کہتے ہیں۔"    ( ١٨٥١ء، نادرات غالب، ١٧:٢ ) ٣ - اہل یا صاحب کی جگہ اور اس کے معنوں میں۔  معیشت ہم فقیروں کی سی اخوان زماں سے کر کوئی گالی بھی دے تو کہہ بھلا بھائی بھلا ہو گا      ( ١٨١٠ء، میر، کلیات، ١٤١ )

اشتقاق

عربی زبان سے اسم جامد 'اخ' سے جمع ہے۔ اردو میں اکثر ترکیبات میں مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٧٣٢ء کو "کربل کتھا" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

٢ - احباب، اعزّہ، متعلقین۔ "میرے سب اخوان و احباب تم کو سلام کہتے ہیں۔"    ( ١٨٥١ء، نادرات غالب، ١٧:٢ )

اصل لفظ: اخو
جنس: مذکر