ادابند
قسم کلام: صفت ذاتی
معنی
١ - لفظوں میں کیفیت حسن کی تصویر کھینچنے والا، ناز و انداز معشوقانہ کو بیان کرنے والا، (بیشتر) غزل گو شاعر۔ یہی انداز باندھے ہیں یہی ناز قیامت میر صاحب ہیں ادا بند ( ١٨١٠ء، میر، کلیات، ١٠٩٧ )
اشتقاق
فارسی زبان کے لفظ 'اَدا' کے ساتھ 'بَسْتَن' مصدر سے فعل امر 'بند' لگایا گیا ہے۔ اردو میں بطور فاعلی لاحقے کے استعمال ہوتا ہے۔