ادارہ

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - وہ تنظیم جو کسی مقصد کے حصول کے لیے قائم ہو، مجلس، انجمن؛ اس کا دفتر۔  بنا ہی دائرہ ہم نے لیا معارف کا محال ہے کہ ہمارا کوئی ادارہ نہ ہو      ( ١٩١٧ء، بہارستان، ظفر علی خان، ٦٢٢ )

اشتقاق

عربی زبان سے ثلاثی مزید فیہ کے باب افعال اجوف واوی سے مصدر ہے اور اردو میں بطور اسم نکرہ مستعمل ہے۔ اصل لفظ 'ادارۃ' ہے۔ اردو میں ١٩١٧ء کو "بہارستان" میں مستعمل ملتا ہے۔

اصل لفظ: دور
جنس: مذکر