اداسی
قسم کلام: اسم کیفیت
معنی
١ - اداس کا اسم کیفیت "اس بی بی سے دونوں بھائیوں کی اداسی کا مذکور کیا اور اپنا ارادہ بھی کہا۔" رجوع کریں: ( ١٨٠٢ء، باغ و بہار، ١٥٥ )
اشتقاق
سنسکرت زبان کے لفظ 'اُداس' کے ساتھ فارسی قاعدے کے تحت 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگایا گیا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے "مثنوی رضوان شاہ و روح افزا" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - اداس کا اسم کیفیت "اس بی بی سے دونوں بھائیوں کی اداسی کا مذکور کیا اور اپنا ارادہ بھی کہا۔" رجوع کریں: ( ١٨٠٢ء، باغ و بہار، ١٥٥ )
اصل لفظ: اُداس
جنس: مؤنث