ادعائی
معنی
١ - ادعا کی طرف منسوب اور اس سے متعلق : خیالی مفروضہ، واقعی کی ضد۔ "یہ ترجمے اسی قسم کے ادعائی مضامین اور بلا دلیل دعووں سے بھرے ہوئے ہیں۔" ( ١٩١٦ء، مقالات شروانی، ١٨٦ ) ٢ - مدعی، دعویدار۔ "یہ تمام موضوع مشکلات سے بھرا ہوا ہے اور اس مسئلے سے متعلق کوئی شخص ادعائی نہیں ہو سکتا۔" ( ١٩٣٨ء، مدرسہ میں پس افتادگی (ترجمہ)، ٥٦ )
اشتقاق
عربی زبان سے مشتق ہے۔ فارسی قاعدے کے تحت 'ی' بطور لاحقہ نسبت لگائی گئی ہے ١٨٧٧ء کو "توبۃ النصوح" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں