اراضی
معنی
١ - قطعہ زمین، پلاٹ، (بیشتر) وہ زمین جس میں کاشت کی جائے، زرعی زمین، دیہی جائیداد، کھیت۔ "جوتنے کو اراضی، کھانے پینے کو مویشی، رینے سہنے کو زمین۔" ( ١٩٣٦ء، راشدالخیری، منظر طرابلس، ١٥ ) ٢ - سرزمین "بندوبست کا محکمہ بھی انھی کا قائم ہوا ہے جس نے اراضی کی پیمائش کا کام کیا۔" ٣ - [ قانون ] وہ زمین جس پر مال گزاری مقرر ہو۔ (اردو قانونی ڈکشنری، 24)
اشتقاق
عربی زبان سے اسم جامد 'اَرْض' کی جمع ہے۔ اردو میں بطور واحد مستعمل ہے۔ اردو میں ١٨٥٩ء کو "مراۃ الصدق" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - قطعہ زمین، پلاٹ، (بیشتر) وہ زمین جس میں کاشت کی جائے، زرعی زمین، دیہی جائیداد، کھیت۔ "جوتنے کو اراضی، کھانے پینے کو مویشی، رینے سہنے کو زمین۔" ( ١٩٣٦ء، راشدالخیری، منظر طرابلس، ١٥ ) ٢ - سرزمین "بندوبست کا محکمہ بھی انھی کا قائم ہوا ہے جس نے اراضی کی پیمائش کا کام کیا۔"