اربع

قسم کلام: صفت عددی

معنی

١ - چار، تین اور ایک کا مجموعہ، (ہندسوں میں) 4۔  سب اعتدال سے ہیں اب عناصر اربع سب اتفاق سے ہیں آب و خاک و آتش و باد ٢ - [ حساب ]  تین عددوں یا رقموں کی مدد سے چوتھا غیر معلوم عدد یا رقم دریافت کرنے کا قاعدہ، اربعہ متناسبہ۔ "ان طریقوں سے جو مدرسوں میں سکھائے گئے تھے اور جن کے لیے تختی یا سلیٹ پر اربع جمانے کی ضرورت ہے۔"      ( ١٨٨٦ء، دستورالعمل مدرسین، ٢٢ )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے ماخوذ ہے، اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ اردو میں ١٥٨٢ء میں "کلمۃ الحقائق" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

٢ - [ حساب ]  تین عددوں یا رقموں کی مدد سے چوتھا غیر معلوم عدد یا رقم دریافت کرنے کا قاعدہ، اربعہ متناسبہ۔ "ان طریقوں سے جو مدرسوں میں سکھائے گئے تھے اور جن کے لیے تختی یا سلیٹ پر اربع جمانے کی ضرورت ہے۔"      ( ١٨٨٦ء، دستورالعمل مدرسین، ٢٢ )

اصل لفظ: ربع