اربعین
معنی
١ - (لفظاً) چالیس، (مراداً) چالیس دن کا ورد یا وظیفہ، چلہ۔ "بعض اوقات چالیس روز تک متواتر فاقہ کرتے ہیں اور روزہ رکھتے ہیں، اس کو وہ اربعین کہتے ہیں۔" ( ١٨٨١ء، کشاف اسرارالمشائخ، ٢٧٣ ) ٢ - چالیسواں، خصوصاً حضرت امام حسین کا چہلم، صفر کی بیسویں تاریخ جو حضرت امام حسین کے چہلم کا دن ہے۔ "قریب اربعین ایک بزرگ . دفعۃً غریب خانے میں وارد ہوئے۔" ( ١٩١٩ء، مکتوبات شاد، ٧٨ )
اشتقاق
عربی زبان سے اسم مشتق ہے، لفظ 'اربع' کے ساتھ 'ین' بطور لاحقہ جمع لگایا گیا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٧٧٥ء کو "نوطرز مرصع" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں