ارتجال
قسم کلام: اسم حاصل مصدر
معنی
١ - بغیر فکر و تامل کوئی فقرہ یا شعر تصنیف کرنے کا عمل، فی البدیہہ شعر کہنا یا مضمون انشا کرنا۔ دیکھ لے منظور ہو جس کو کمال ارتجال میرے یہ اشعار گوہر بار ہیں اس کا ثبوت ( ١٩٣٩ء، چمنستان، ظفر علی خاں، ٣٣٥ )
اشتقاق
عربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مزید فیہ کے باب افتعال سے مصدر اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ اردو میں ١٨٨٨ء کو مستعمل ملتا ہے۔
اصل لفظ: رجل
جنس: مذکر