ارتقائی

قسم کلام: صفت نسبتی

معنی

١ - ارتقا سے منسوب امر یا شخص وغیرہ۔      "سب سے پہلا فرض یہ ہے کہ وہ اخلاق کی ارتقائی اور انحطاطی حالتوں یا تاثرات اور جذبات سے آگاہ کرے۔"     رجوع کریں:   ( ١٩٠٨ء، اساس الاخلاق، ٥٤٠ ) ٢ - قانون ارتقا کا ماننے والا۔ "ہمارے زمانے کے ارتقائیوں نے اخلاقی تحقیقات کو بالکل ایک نیا جامہ پہنا دیا۔"      ( ١٩٤٧ء، مقدمہ اخلاقیات، ٩ )

اشتقاق

عربی زبان سے مصدر 'ارتقاء' کے بعد 'ی' بطور لاحقہ نسبتی لگایا گیا ہے۔ اردو میں ١٩٠٨ء کو "اساس الاخلاق" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

اصل لفظ: رقی