اردلی

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - سواری کے ساتھ چلنے یا رہنے والے سپاہیوں یا باڈی گارڈ کی جماعت۔ "ابتدائے عملداری سرکار میں صاحب رزیڈنٹ کی اردلی کا جمعدار تھا۔"    ( ١٨٧٧ء، توبۃ النصوح، ٢٥٣ ) ٢ - سواری کا جلوس۔ "اردلی میں کئی سو سوار ہیں ہاتھوں میں جھنڈیاں ہیں۔"    ( ١٨٦٧ء، اردو کی پہلی کتاب، آزاد، ٦٧ ) ٣ - (حکام و امرا کی) حضوری، خدمت، پیادگی۔ "چار برس سے رہتک کے جنٹ مجسٹریٹ نوبل صاحب کی اردلی میں ہوں۔"      ( ١٨٨٨ء، ابن الوقت، ١٤ ) ٤ - معیت، پہلو، جلو۔  عجب تزک سے اٹھی لاش تیرے عاشق کی ہے اردلی میں تمنا جلو میں حسرت ہے۔      ( ١٨٩٦ء، تجلیات عشق، اکبر، ٣٧٤ ) ١ - چپراسی، کسی حاکم کا چپراسی، پیش خدمت، پیادہ۔  تخت کی ہم کو تمنا ہے نہ حرص تاج ہے اردلی صاحب کے ہیں اپنی یہی معراج ہے    ( ١٩٤٢ء، سنگ و خشت، ٣٥٨ ) ٢ - (کسی حاکم کا) حکم احکام لانے لے جانے والا ملازم (پیدل ہو یا سوار)۔ "اس اردلی کے سوار کو جو یہ مراسلات لایا ہے میرے سامنے لاؤ۔"    ( ١٩٠٧ء، نپولین اعظم، ٢٠٩:٣ )

اشتقاق

انگریزی زبان سے ماخوذ ہے۔ انگریزی کے لفظ Orderly کا مؤرّد ہے سب سے پہلے ١٧٩٤ء کو "جنگ نامہ دوجوڑا" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - سواری کے ساتھ چلنے یا رہنے والے سپاہیوں یا باڈی گارڈ کی جماعت۔ "ابتدائے عملداری سرکار میں صاحب رزیڈنٹ کی اردلی کا جمعدار تھا۔"    ( ١٨٧٧ء، توبۃ النصوح، ٢٥٣ ) ٢ - سواری کا جلوس۔ "اردلی میں کئی سو سوار ہیں ہاتھوں میں جھنڈیاں ہیں۔"    ( ١٨٦٧ء، اردو کی پہلی کتاب، آزاد، ٦٧ ) ٣ - (حکام و امرا کی) حضوری، خدمت، پیادگی۔ "چار برس سے رہتک کے جنٹ مجسٹریٹ نوبل صاحب کی اردلی میں ہوں۔"      ( ١٨٨٨ء، ابن الوقت، ١٤ ) ٢ - (کسی حاکم کا) حکم احکام لانے لے جانے والا ملازم (پیدل ہو یا سوار)۔ "اس اردلی کے سوار کو جو یہ مراسلات لایا ہے میرے سامنے لاؤ۔"    ( ١٩٠٧ء، نپولین اعظم، ٢٠٩:٣ )

جنس: مؤنث