ارذل

قسم کلام: صفت ذاتی

معنی

١ - کمینہ، ذلیل، حقیر، نچلے طبقے کا، چھوٹا (اکثر حسب و نسبت وغیرہ کے لحاظ سے)؛ سب سے زیادہ حقیر۔  عروج ارذل کی دولت کو جو سمجھو زوال آیا قضا چیونٹی کی آتی ہے جب اس کے پر نکلتے ہیں      ( ١٩٣١ء، محب، مراثی، ١٨٧ )

اشتقاق

عربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مجرد کے باب سے اسم تفضیل ہے اردو میں ١٨٩٢ء کو "عمر و عیار کی سوانح عمری" میں مستعمل ملتا ہے۔

اصل لفظ: رذل