ارزاق
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - غذائیں، روزیاں، کھانے پینے کی چیزیں۔ وہ کون ساقی تسنیم قاسم ارزاق وصی احمد مرسل سخی دریا دل ( ١٩٣٥ء، عزیز لکھنوی، صحیفۂ ولا، ١١٧ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے اسم مصدر 'رزق' کی عربی جمع ہے۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨١٨ء کو "کلیاتِ انشا" میں مستعمل ملتا ہے۔
اصل لفظ: رزق
جنس: مذکر