ارزاں
معنی
١ - کم بہا، کم قیمت، سستا۔ "اس نے ضروریات زندگی کو ارزاں بنایا۔" ( ١٩٥٨ء، ہندوستان کے عہد وسطی کی ایک جھلک، ١٥٤ ) ٢ - [ مجازا ] کثیر، فراواں، وافر۔ رہنماؤں کا نہیں اگلا سا قحط اب تو لیڈر سخت ارزاں ہو گئے ( ١٩٣٧ء، نغمہ فردوس، ٤٠:٢ )
اشتقاق
پہلوی زبان سے میں لفظ 'اَرْز' بمعنی 'قیمت' کے ساتھ 'ان' لاحقہ فاعلی لگایا گیا ہے۔ پہلوی سے فارسی کے ذریعے سے اردو میں داخل ہوا۔ سب سے پہلے ١٦٧٩ء کو "دیوان سلطان" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - کم بہا، کم قیمت، سستا۔ "اس نے ضروریات زندگی کو ارزاں بنایا۔" ( ١٩٥٨ء، ہندوستان کے عہد وسطی کی ایک جھلک، ١٥٤ )