ارشد

قسم کلام: صفت ذاتی

معنی

١ - مقابلۃً زیادہ ہدایت یافتہ، بہت ہدایت یافتہ؛ نہایت سعید (بیشتر شاگرد کیلئے مستعمل) "سرسید نہ سہی یہ ان کے ارشد حواریین تھے۔"      ( ١٩١٨ء، لیکچروں کا مجموعہ، نذیر (دیباچہ)، ١٥:١ )

اشتقاق

عربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مجرد کے باب سے اسم تفضیل ہے۔ ١٨٣٨ء کو "بستان حکمت" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

اصل لفظ: رشد