ارض
معنی
١ - سرزمین، علاقہ۔ "ان رؤساء کے وجود سے ارض حرم کو پاک کیا جائے۔" ( ١٩٢٣ء، سیرۃ النبی، ٣٧١:٣ ) ١ - زمین، دھرتی طلا و نقرہ بہ عنوان سنگ و خشت کہاں بساط ارض پہ شداد کی بہشت کہاں ( ١٩٣١ء، نقوش مانی، ١٦٥ )
اشتقاق
عربی زبان سے اسم جامد ہے اردو میں ١٦٣٨ء، کو "چندر بدن و مہیار" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - سرزمین، علاقہ۔ "ان رؤساء کے وجود سے ارض حرم کو پاک کیا جائے۔" ( ١٩٢٣ء، سیرۃ النبی، ٣٧١:٣ )