ارغوانی

قسم کلام: اسم معرفہ

معنی

١ - جنگلی خشخاش کے پیڑ کی طرح کا ایک پودا جو زمین پر بچھا رہتا ہے۔ (پھول سرخ جس کی پتیوں کے سرے خشخاش کے پھولوں سے مشابہ مگر ان سے کسی قدر لمبے، بو تیز، مزہ تلخ)، مامیثاے سرخ، بن پوستہ۔ (خزائن الادویہ، 213:6) ١ - ارغواں کے رنگ کا، سرخ۔  ہے نرالی سبز کی بھی روئے روشن پر بہار اوڑھنی بہتر تھی لیکن ارغوانی آپ کی      ( ١٩٤١ء، کلیات حسرت، ٣٠٦ )

اشتقاق

فارسی زبان کے لفظ 'ارغواں' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگائی گئی ہے اردو میں سب سے پہلے ١٦١١ء، کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اصل لفظ: اَرْغَواں