استانی

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - خاتون جو بچوں کو لکھنا پڑھنا یا سینا پرونا سکھائے، رہنما، راستہ دکھانے والی (عورت)، معلمہ، آتون، مغلانی۔ "ماں کا ڈر جلاد استانی کے برابر کیوں ہوتا ہے۔"      ( ١٨٧٤ء، مجالس النسا، ١٤:١ ) ٢ - استاد کی بیوی "آپ کی استانی کا بھی خط ملا۔"      ( ١٨٩٦ء، زبان داغ، ٩٠ )

اشتقاق

فارسی زبان کے لفظ 'استاد' کا آخری 'د' حذف کر کے 'نی' بطور لاحقہ تانیث استعمال کیا گیا۔ اردو میں ١٨٧٤ء کو "مجالس النسا" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

جنس: مؤنث