استعمالی

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - ایک قسم کا عمدہ اور باریک چاول جو پرانا ہونے کے بعد استعمال میں لایا جاتا ہے۔ "اناج اکثر قسم کا پیدا ہوتا ہے خصوصاً استعمالی اور جھنواں چانول۔"      ( ١٨٠٦ء، آرائش محفل، افسوس، ١٢٤ ) ١ - استعمال کرنا (ترکیب میں جزو دوم کے طور پر مستعمل)۔ "کوئی شخص وقت کی نیک استعمالی میں کوشش نہ کرے گا تا حالیکہ اس کی قدر و منزلت معلوم نہ ہووے گی۔"      ( ١٩٥٩ء، رسالۂ تعلیم النفس، ٩:٢ ) ١ - استعمال کے قابل، روزانہ برتا جانے والا۔ "ضروری معلوم ہوا کہ استعمالی اشیا اور اجناس کی قیمتیں منضبط کی جائیں۔"      ( ١٩٥٣ء، تاریخ مسلمانان پاکستان و بھارت، ٢٨٦ ) ٢ - جو ایک مرتبہ یا زیادہ استعمال کیا جا چکا ہو۔۔ "ایک صاحب فرماتے ہیں کہ استعمالی کتابیں قطعی نہ دیکھی جائیں۔"      ( ١٩٠٨ء، انتخاب فتنہ، ٢٣٦ )

اشتقاق

عمل  اِسْتِعْمالی  اِسْتِعْمالی

مثالیں

اصل لفظ: عمل
جنس: مذکر