استفسار
معنی
١ - دریافت، پوچھ گچھ، پوچھنا، سوال کرنا۔ "ان خطوں کو دیکھ کے ماسکو کی پولیس سے بذریعہ تار استفسار کیا تھا۔" ( ١٩٢٤ء، خونی راز، رسوا، ٩٧ ) ٢ - سوال (جو تحقیق و تفتیش کے لیے ہو) "ایک استفسار قصہ چہار درویش کے سلسلے میں ہمارے نام موصول ہوا تھا۔" ( ١٩٤٦ء، شیرانی، مقالات، ٢٤ )
اشتقاق
عربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مزید فیہ کے باب استفعال سے مصدر اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ اردو میں ١٧٨٠ء کو سودا کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں