استقبالیہ

قسم کلام: اسم مجرد

معنی

١ - جماعت استقبالیہ کے صدر یا سیکرٹری کا خطبہ یا ایڈریس، جیسے : ان کا استقبالیہ وقت کی اہم ضرورتوں کے موضوع پر مشتمل تھا۔ ١ - وہ کمیٹی یا انجمن جو کسی اجتماع وغیرہ کے اہتمام کے لیے بنائ جاتی ہے۔ 'جناب صدر استقبالیہ کے کرم گستراز الفاظ کے لیے میں انتہائ احسان مند ہوں۔"      ( ١٩٦٢ء، میزان، ١٠٦ ) ٢ - استقبال کرنے والوں کی جماعت یا بھیڑ۔ 'استقبالیہ کے اژدہام میں پھنس کر کچلے جانے سے بال بال بچ گئ۔"      ( ١٩٦٥ء، سہ ماہی 'کاروان سائنس' کراچی، ٢، ٩٥:٣ ) ١ - استقبال سے منسوب۔      'مکبرین کے ذریعے تکبیرات استقبالیہ کی آوازیں آخری صفوں تک پہنچائی جائیں۔"     رجوع کریں:   ( ١٩٦٤ء، پاکستانی کلچر، ٢٠٨ )

اشتقاق

قبل  اِسْتِقْبال  اِسْتِقْبالِیَہ

مثالیں

١ - وہ کمیٹی یا انجمن جو کسی اجتماع وغیرہ کے اہتمام کے لیے بنائ جاتی ہے۔ 'جناب صدر استقبالیہ کے کرم گستراز الفاظ کے لیے میں انتہائ احسان مند ہوں۔"      ( ١٩٦٢ء، میزان، ١٠٦ ) ٢ - استقبال کرنے والوں کی جماعت یا بھیڑ۔ 'استقبالیہ کے اژدہام میں پھنس کر کچلے جانے سے بال بال بچ گئ۔"      ( ١٩٦٥ء، سہ ماہی 'کاروان سائنس' کراچی، ٢، ٩٥:٣ ) ١ - استقبال سے منسوب۔      'مکبرین کے ذریعے تکبیرات استقبالیہ کی آوازیں آخری صفوں تک پہنچائی جائیں۔"     رجوع کریں:   ( ١٩٦٤ء، پاکستانی کلچر، ٢٠٨ )

اصل لفظ: قبل
جنس: مذکر