استمرار

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - (کوئی فعل) لگاتار جاری رہنے کا عمل، عدم انقطاع۔ "اجسام یا مادے میں چھ خاصیتیں پائی جاتی ہیں (١) . (٥) استمرار یعنی جب جسم کو حرکت دی جائے گی، تو وہ برابر حرکت ہی کرتا رہے گا۔"      ( ١٩١٤ء، شبلی، مقالات، ٣٧ ) ٢ - [ قواعد ]  فعل کا ناتمام یا جاری ہونے کے طور پر وقوع۔ 'آمد ند' کی جگہ 'آمدندے' بصیغۂ استمرار ٹکسال باہر معلوم ہوا۔      ( ١٨٥٩ء، خطوط غالب، ١٧٨ ) ٣ - دوام، ہمیشگی۔ "یہ وعدہ استوار ہے، اس میں دوام و استمرار ہے۔"      ( ١٩١٣ء، مضامین ابوالکلام، ١٠٥ )

اشتقاق

عربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مزید فیہ کے باب استفعال از مضاعف سے مصدر اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ اردو میں ١٨٣٨ء کو "بستانِ حکمت" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - (کوئی فعل) لگاتار جاری رہنے کا عمل، عدم انقطاع۔ "اجسام یا مادے میں چھ خاصیتیں پائی جاتی ہیں (١) . (٥) استمرار یعنی جب جسم کو حرکت دی جائے گی، تو وہ برابر حرکت ہی کرتا رہے گا۔"      ( ١٩١٤ء، شبلی، مقالات، ٣٧ ) ٣ - دوام، ہمیشگی۔ "یہ وعدہ استوار ہے، اس میں دوام و استمرار ہے۔"      ( ١٩١٣ء، مضامین ابوالکلام، ١٠٥ )

اصل لفظ: مرر
جنس: مذکر