اسٹاپ
معنی
١ - سواریوں خصوصاً بسوں وغیرہ کے ٹھہرنے یا رکنے کی جگہ (اکثر ترکیب میں مستعمل) "وہ بس کے انتظار میں ماری پور کے بس اسٹاپ پر آئی۔" ( ١٩٧٢ء، جنگ، کراچی، ٩ دسمبر، ٧ ) ٢ - عبارت میں جملہ ختم ہونے کا محل یا مقام (اکثر ترکیب میں مستعمل)، جیسے : فل اسٹاپ۔
اشتقاق
انگریزی زبان سے ماخوذ ہے انگریزی لفظ 'Stop' (سٹاپ) کے شروع میں 'الف' لگایا گیا ہے۔ انگریزوں کی آمد کے ساتھ ہی مستعمل ہوا، تحریری صورت میں ١٩٧٢ء کو "جنگ، کراچی، ٩ دسمبر، ٧" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - سواریوں خصوصاً بسوں وغیرہ کے ٹھہرنے یا رکنے کی جگہ (اکثر ترکیب میں مستعمل) "وہ بس کے انتظار میں ماری پور کے بس اسٹاپ پر آئی۔" ( ١٩٧٢ء، جنگ، کراچی، ٩ دسمبر، ٧ )