اسٹڈی

قسم کلام: اسم مجرد

معنی

١ - (علوم و فنون) مطالعہ، خواندگی، فکر و غور؛ تحصیل علم و فن۔ "اس میں تو شک نہیں تمھاری اسٹڈی اب ایسی نہیں ہے صرف حافظہ ہی حافظہ تمھارا ساتھ دے رہا ہے۔"      ( ١٩٤٠ء، آغا شاعر، ارمان، ٧٤ )

اشتقاق

انگریزی زبان کے لفظ Study سے ماخوذ ہے۔ برصغیر میں انگریزوں کی آمد کے ساتھ ہی اردو میں استعمال ہوا۔ تحریری صورت میں ١٨٩٤ء، کو "مکتوبات حالی" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

جنس: مؤنث