اسٹیڈیم

قسم کلام: اسم ظرف مکاں

معنی

١ - ورزش کھیل جسمانی کرتب اور دوڑ وغیرہ کا میدان، جس میں چاروں طرف تماشائیوں کے بیٹھنے کے لیے سیڑھیوں دار چبوترہ بنا ہو۔ "اسٹیڈیم کے بیچوں بیچ گدوں کا خوبصورت اکھاڑا بنایا گیا تھا۔"      ( ١٩٦٢ء، رستم زماں گاماں، ١٢٢ )

اشتقاق

انگریزی زبان کے لفظ Stadium سے ماخوذ ہے۔ برصغیر میں انگریزوں کی آمد کے ساتھ ہی عام بول چال کی زبان میں استعمال ہونے لگا۔ تحریری صورت میں ١٩٦٢ء، کو "رستم زماں گاماں" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

جنس: مذکر