اشاریہ

قسم کلام: اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )

معنی

١ - حروف تہجی کی ترتیب سے کتاب وغیرہ کے شروع یا آخر میں دی ہوئ فہرست جس میں کتاب کے مضامین اور دوسرے جزئیات کے حوالے اور صفحات وغیرہ درج ہوں؛ انڈیکس۔ 'اس اشاریہ میں جن صفحات کا حوالہ ہے وہ کتاب کے حاشیے کےص فحات ہیں، پیشانی کے نہیں۔"      ( ١٩٣٠ء، تیمور (اشاریہ)، ١ ) ٢ - انگوٹھے کے پاس کی انگلی، انگشت شہادت۔ 'دو تراشوں کو ایک دوسرے کو رکھو اور بائیں ہاتھ کی اشاریہ انگشت سے اس مقام کو دبائے رکھو۔"      ( ١٩٤٧ء، حرفتی کام، ٩٠ )

اشتقاق

عربی زبان کے لفظ 'اشارہ' کی ہ حذف کر کے 'یَہ' بطور لاحقۂ نسبت لگایا گیا ہے۔ اردو میں ١٩٣٠ء کو 'تیمور (اشاریہ)" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

اصل لفظ: شور