اشتیاق
معنی
١ - شوق، آرزو، تمنا؛ عشق، محبت۔ 'جس دل میں آتش اشتیاق بھڑک اٹھتی ہے، وہ کہیں بجلی کی چمک سے مرعوب ہوتا ہے?" ( ١٩٢٨ء، اودھ پنچ، لکھنو، ١٣، ٦:٤ ) ٢ - [ تصوف ] جوش طلب اور عشق دوامی جو وصال و فراق دونوں حالتوں میں یکساں رہے۔ (مصباح التعرف لِارباب التصوف، 36)
اشتقاق
عربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مزید فیہ کے باب افتعال سے مصدر اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٣٥ء کو 'سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - شوق، آرزو، تمنا؛ عشق، محبت۔ 'جس دل میں آتش اشتیاق بھڑک اٹھتی ہے، وہ کہیں بجلی کی چمک سے مرعوب ہوتا ہے?" ( ١٩٢٨ء، اودھ پنچ، لکھنو، ١٣، ٦:٤ )