اشجع

قسم کلام: صفت ذاتی

معنی

١ - بڑا شجاع، بہت بڑا دلیر، دلیر۔  وہ عالم مقنن وہ اشجع زمانہ وہ ضبط کا معلم شاہ سریر آرا      ( ١٩٣٥ء، عزیز، صحیفۂ ولا، ٣١٥ )

اشتقاق

عربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مجرد کے باب سے اسم تفضیل ہے۔ اردو میں ١٧٨٠ء کو سودا کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔

اصل لفظ: شجع