اشد

قسم کلام: صفت ذاتی

معنی

١ - نہایت شدید یا سخت، بہت زیادہ۔ 'یہ تفاوت مثل اس تفاوت کے ہے جو نور اشد اور نور اضعف میں ہوتا ہے۔"      ( ١٩٢٥ء، حکمۃ الاشراق، ١٧٩ ) ٢ - اپنے خیالات یا عمل میں بہت سخت، سختی سے پیش آنے والا یا عمل کرنے والا۔ 'علمائے بے عمل کی تنقید میں مہدوی صوفیوں سے زیادہ سخت و اشد تھے۔"      ( ١٩٥١ء، تاریخ مسلمانان پاکستان و بھارت، ٤٥٧:١ )

اشتقاق

عربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مجرد کے باب از مضاعف سے اسم تفضیل ہے۔ اردو میں ١٨٢٢ء کو 'دقائق الایمان" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

اصل لفظ: شدد