اشرفی

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - پرانا سونے کا سکہ(مختلف زمانوں میں مختلف قیمت کا؛ بیسویں صدی کے تقریباً نصف اول میں : قریب قریب پندرہ روپے کے برابر)۔ 'وہاں سے ایک اشرفی اور کچھ روپے لے کر آئے۔"      ( ١٩٠٧ء، مقالات حالی، ٢، ٥٦٢ ) ٢ - ایک مہلک سانپ کی قسم 'جو ڈیڑھ گز کا ہوتا ہے اور پشت پر سفید داغ جسے کاٹتا ہے اسے پہلے تو بخار اور نیند کا غلبہ ہو جاتا ہے پھر جسم ورم کر آتا ہے اور آخر میں دستوں میں خون آ کر ہفتے عشرے میں مر جاتا ہے۔" (تریاق مسموم، 45) 'اکثر سانپوں کو دیکھنا اور ان کا حال معلوم کرنا باقی رہ گیا صرف ان ستانوے کا حال معلوم ہوا ہے : اگن، جھاڑ، افعی - اشرفی۔"      ( ١٨٧٣ء، تریاق مسموم، ١٨ ) ١ - گل اشرفی، ایک پھول جو گول زرد اور سنہرہ ہوتا ہے۔  دامن تھا گل کا پر گہر آبدار سے وہ اشرفی کے پھول کہ اشرف ہزار سے      ( ١٩١٢ء، شمیم، مرثیہ(ق)، ٣ )

اشتقاق

عربی زبان سے اسم مشتق 'اَشْرف' کے ساتھ فارسی قاعدے کے تحت 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگائ گئ ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٧٣٢ء 'کربل کتھا" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - پرانا سونے کا سکہ(مختلف زمانوں میں مختلف قیمت کا؛ بیسویں صدی کے تقریباً نصف اول میں : قریب قریب پندرہ روپے کے برابر)۔ 'وہاں سے ایک اشرفی اور کچھ روپے لے کر آئے۔"      ( ١٩٠٧ء، مقالات حالی، ٢، ٥٦٢ ) ٢ - ایک مہلک سانپ کی قسم 'جو ڈیڑھ گز کا ہوتا ہے اور پشت پر سفید داغ جسے کاٹتا ہے اسے پہلے تو بخار اور نیند کا غلبہ ہو جاتا ہے پھر جسم ورم کر آتا ہے اور آخر میں دستوں میں خون آ کر ہفتے عشرے میں مر جاتا ہے۔" (تریاق مسموم، 45) 'اکثر سانپوں کو دیکھنا اور ان کا حال معلوم کرنا باقی رہ گیا صرف ان ستانوے کا حال معلوم ہوا ہے : اگن، جھاڑ، افعی - اشرفی۔"      ( ١٨٧٣ء، تریاق مسموم، ١٨ )

اصل لفظ: شرف
جنس: مؤنث