اشفاق
قسم کلام: اسم مجرد
معنی
١ - (لفظاً) مہربان ہونا؛ ڈرنا۔ ٢ - [ تصوف ] خوف الٰہی نیز ترحم۔ (مصباح التعرف لارباب التصوف، 36)
اشتقاق
عربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مزید فیہ کے باب افعال سے مصدر ہے۔ اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔
اصل لفظ: شفق
جنس: مذکر