اشک
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - وہ پانی جو رنج، تکلیف یا بے حد خوشی کے وقت آنکھوں میں امڈے، آنسو۔ جو ہنسا تو صورت زخم دل کہ لہو کے قطرے ٹپک پڑے میں ستم رسیدہ ہوں آرزو نہ بہاؤں اشک تو کیا کروں ( ١٩٥١ء، آرزو، ساز حیات، ٢٠ )
اشتقاق
فارسی زبان سے اسم جامد ہے۔ اردو میں ١٥٦٤ کو سب سے پہلے حسن شوقی کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر