اشہر
قسم کلام: صفت ذاتی
معنی
١ - بہت شہرت رکھنے والا، مشہور، بہت مشہور، سب سے زیادہ مشہور۔ عیاں ہے عین سے میں عدل میں مشہور و اشہر ہوں مشکل مجھ سے ہے یہ میم میں ظاہر ہوں اظہر ہوں ( ١٩٣٨ء، بستان تجلیات، ١١ )
اشتقاق
عربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مجرد کے باب سے اسم فاعل 'شَہِیْر' سے اسم تفضیل ہے۔ اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٥٥ء کو حسن شوقی کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔
اصل لفظ: شہر