اصدق
قسم کلام: صفت ذاتی
معنی
١ - زیادہ سچ بولنے والا، بہت سچا، سب سے زیادہ سچا۔ 'صادق اصدق نے غائب حس و عقل کی خبر دی کہ جن ہے شیطان ہے ملک ہے۔" ( ١٩٥٩ء، تفسیر ایوبی، ٥٠ )
اشتقاق
عربی زبان سے اسم مشتق ہے ثلاثی مجرد کے باب سے اسم فاعل 'صادِق' کی تفضیل ہے۔ اردو میں ١٧٣٢ء کو 'کربل کتھا" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - زیادہ سچ بولنے والا، بہت سچا، سب سے زیادہ سچا۔ 'صادق اصدق نے غائب حس و عقل کی خبر دی کہ جن ہے شیطان ہے ملک ہے۔" ( ١٩٥٩ء، تفسیر ایوبی، ٥٠ )
اصل لفظ: صدق
جنس: مذکر